بدھ, 08 مئی 2024


ٹیکسلا میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا آغاز ہوگیا


ایمز ٹی وی(ٹیکسلا) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی7 ٹیکسلا میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز ہوگیا،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

پی پی 7 ٹیکسلا میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک عمرفاروق، پی ٹی آئی کے عمار صدیق کے علاوہ پیپلزپارٹی کے چودھری کامران اسلم بھی انتخابی دنگل میں حصہ لے رہے ہیں۔

پی پی 7 ٹیکسلا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 714 ہے،جن میں 90 ہزار 13 خواتین رجسڑڈ ووٹرز شامل ہیں،ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 167 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

ضمنی الیکشن میں امن وامان کی ذمہ داری فوج اور رینجرز کے سپرد ہے،جو تمام حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔یاد رہے کہ پی پی 7 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے صدیق خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment