پیر, 06 مئی 2024


سید زعیم حسین قادری کی دھواں دار پریس کانفرنس


ایمز ٹی وی(لاہور) مسلم لیگ نواز کے رہنما سید زعیم حسین قادری نے پی ٹی آئی کے جلسے کو سرکس قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید جلسے میں ریچھ کی طرح ناچیں گے جبکہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنما ہمیشہ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے مارچ کیخلاف ترجمان پنجاب حکومت میدان میں آ گئے ۔ دھواں دار پریس کانفرنس میں زعیم قادری عمرا ن خان پر خوب برسے ۔ ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی سرکس لگا کر بھارت کے معاملہ سے توجہ ہٹا چاہتے ہیں ۔ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا تھا کہ وہ سرکس میں ریچھ ڈانس پیش کریں گے ۔

زعیم قادری کی تنقید کے جواب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنما اور تو کچھ کر نہیں سکتے لیکن نازیبا زبان استعمال کرنا جانتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment