منگل, 07 مئی 2024


5.5ملین ٹن چینی کی پیداوار متوقع

ایمز ٹی وی ( لاہور) عالمی منڈی میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے منتخب کردہ مرکزی چیئرمین جاوید کیانی کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن نومبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہو جائیگا، اس سال چینی کی 5.5 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے، نئے سیزن سے قبل ملوں کو 10لاکھ ٹن اضافی چینی کی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ وہ گنا خریدنے اور کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کرنے کے قابل ہو سکیں۔آئندہ سیزن سے قبل کسانوں کو مکمل ادائیگیاں کروانا اولین ترجیحات ہونگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment