منگل, 07 مئی 2024


لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سلنڈر دھماکہ سے7افراد جاں بحق

ایمز ٹی وی ( لاہور )شاہدرہ کے علاقہ میں پانچ روز قبل سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 7 افراد گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میوہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق یوسف پارک میں پانچ روز قبل سلنڈر دکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا اور 7 افراد گزشتہ روز جاں بحق ہوگئے۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ نعشیں گھروں میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔ علاوہ ازیں ہلاک ہونے والا بلال احمد ریسکیو 1122 میں زیر تربیت اہلکار تھا۔ ان 7 زخمیوں میں بلال رفیق، تصور، سعید، محمد سلیم، اعجاز، 6 سالہ آنسہ اور 2 سالہ امان شامل ہیں جو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ اس طرح اس دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ 3 زخمی زاہد، وسیم اور زین پہلے ہی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment