منگل, 07 مئی 2024


موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش 4 افراد جاں بحق

ایمز ٹی وی(لاہور) مال روڈ پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

لاہور میں مال روڈ شاہراہ قائداعظم پر ایک موٹرسائیکل پر سوار 3 نوجوان ون ویلنگ میں مصروف تھے کہ موٹرسائیکل اچانک ایک کار کے قریب سے گزری، کار موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کارمیں سوار2 نوجوان احسن لطیف اورمجید اور موٹر سائیکل سوار جابرموقع پرجاں بحق جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں فرقان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment