منگل, 07 مئی 2024


پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے غربت میں کمی آئے گی

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دہشت گردی،انتہاپسندی اور غربت میں کمی لانےمیں اہم کردار اداکرے گا۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور ملک کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد کے شرکا کو ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری پر ہونے والیپیش رفت سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے ، اس سے پاکستان ہی نہیں پورا خطہ مستفید ہوگا،چینی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کےلاتعداد مواقع پیدا ہورہے ہیں، چین کی سرمایہ کاری 46ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی، پاک چین اقتصادی راہداری نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر منصوبہ ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کےتحت ملک بھرمیں ترقیاتی منصوبے مکمل کیےجارہےہیں، اس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب آئے گا اور یہ منصوبہ دہشت گردی،انتہاپسندی اور غربت میں کمی لانےمیں اہم کردار اداکرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment