ھفتہ, 04 مئی 2024


بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2 بہنیں جاں بحق

ایمز ٹی وی(سرگودھا) فیصل آباد روڈ پرڈمپر کی رکشے کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق جب کہ چونیاں میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

سرگودھا میں فیصل آباد روڈ پر تیزرفتاری کے باعث ڈمپر نے رکشے کو ٹکر دے ماری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اورایک نوجوان شامل ہے جب کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


دوسری جانب چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں والد موٹرسائیکل پر بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہےتھے کہ بس نے موٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں جب کہ حادثے میں والد اورایک بہن زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور بس کو آگ لگا دی جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment