ھفتہ, 04 مئی 2024


فون کال نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں،سرچ آ پریشن شروع کردیا


ایمزٹی وی(ملتان)کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بم سے اڑانے کی دھمکی نامعلوم شخص کی جانب سے 15 کو موصول ہوئی جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قلعے کو خالی کرا لیا
ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز کال 15 کو موصول ہوئی ، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد قلعے کو کلئیر قرار دیدیا جبکہ پولیس نے کال کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ۔
ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بم سے اڑانے کی دھمکی نامعلوم شخص کی جانب سے 15 کو موصول ہوئی جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قلعے کو خالی کرا لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ تاہم دو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل چھان بین کرنے کے بعد قلعے کو کلئیر قرار دیدیا ۔ پولیس انتطامیہ نے کال کرنے والے شخص کے نمبر کی تحقیقات کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment