ھفتہ, 04 مئی 2024


پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،نوازشریف


ایمزٹی وی(لاہور)وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا ہے ، آج کا پاکستان دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں معاشی طور پر زیادہ مستحکم اور محفوظ ہے ۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس ہوا ۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، خرم دستگیر، کاروباری حضرات اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے ۔ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور محفوظ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مزید محنت سے کام کرنا ہے، ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے بنیادی اصلاحات کی گئیں، کاروبار کرنے کا نظام جتنا آسان ہو گا اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کاروباری شخصیات کی مشاورت سے کاروبار کرنے کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریںگے ۔ کاروباری شخصیات نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومتی اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment