جمعہ, 26 اپریل 2024


تاجروں نےانڈین چینل اور مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا


ایمزٹی وی(لاہور) میں ہال روڈ کے تاجر بھارتی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے بھارت کی کمپنیوں کے مواصلاتی آلات کو بھی نظر آتش کر دیا ۔
انجمن تاجران ہال روڈ کی جانب سے بھارتی چال سازیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا اور دشمن ملک کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ انڈین چینل اور مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا گیا۔ تاجروں کا کہنا تھا بھارتی چینل اور نشریات کے ذریعے وطن عزیر کی ثقافت پر بُرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پیدا ہو رہا ہے۔ بھارتی اپنی سازشوں سے باز آ جائیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment