ھفتہ, 04 مئی 2024


عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے،چودھری سرور


ایمزٹی وی(لاہور)تحریکِ انصاف نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما چودھری محمد سرور کوٹاسک دیا گیاہے۔

تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے لاہور پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پراجاگر کرنے کیلئے وہ 9اکتوبر کو10 روزہ دورے پربرطانیہ جائیں گے۔وہ اسکاٹ لینڈ اور یورپی یونین میں بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے اوراس سلسلے میں لابنگ بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکے بیٹے انس سرور نے بھارتی دہشت گردی کا معاملہ اسکاٹش پار لیمنٹ میں اٹھایا ہے اور قرار داد بھی پیش کی ہے۔ انکا کہناتھاکہ تحریک انصاف کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment