بدھ, 01 مئی 2024


اسٹیرائیڈزکے استعمال پرپنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع


ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف نے جانوروں کی افزائش کے لیے اسٹیرائیڈزادویات کے استعمال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع کرائی ہے۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے جانوروں کی افزائش کے لیے اسٹیرائیڈزادویات کے استعمال کے خلاف تحریک التوا جمع کرائی ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ انسانوں کے بعد جانوروں کی افزائش بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈزکا استعمال عام ہوتا جارہا ہے جوکہ انتہائی نقصان دہ ہے لیکن پنجاب حکومت نے اب تک اس کے سدباب کے لیے مناسب اقدامات نہیں کئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment