بدھ, 01 مئی 2024


سی ٹی ڈی کی کارروائی 3دہشت گرد ہلاک


ایمزٹی وی(گوجرانوالہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کی جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں دہشت گردوں کے پناہ لینے کی خفیہاطلاع پر کارروائی کی گئی تو انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جب ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رائفل، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع نےمزید بتایا کہ دہشت گردوں نے عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment