منگل, 30 اپریل 2024


ٹریفک حادثے کا مقدمہ سہجہ تھانے میں درج


ایمزٹی وی(رحیم یار خان) کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ سہجہ تھانے میں درج کرلیا گیا ،جس میں بس مالکان کو نامزد کیا ہےتاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس کاکہناہےکہ خوفناک حادثہ بس ڈرائیوروں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کی دوسری وجہ دوسرے ڈرائیور کی عدم دستیابی کا ہونابھی تھاجبکہ منزل پر پہنچنے کی جلدی بھی ایک وجہ ہے ۔دوسری جانب ایم ایس شیخ زید اسپتال ڈاکٹر تسنیم کامران کاکہناہےکہ حادثے میں شدید زخمی ہونےوالے افراد کے آپریشن آج کئے جائیں گے۔

کراچی سے بہاول پور اور فیصل آباد سے صادق آباد جانے والی مسافر بسیں خان پور روڈ پر سہجہ موڑ کے قریب ٹکرا گئیں تھیں۔ زخمیوں کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان، ٹی ایچ کیو خان پورمیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

گزشتہ روز دوبسوں کے تصادم سے 29 افراد جاں بحق،60 سےزائد زخمی ہوئےتھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment