اتوار, 05 مئی 2024


تحریک انصاف کے 250سے زائد کارکن ساہیوال جیل میں

ایمز ٹی وی(لاہور) تحریک انصاف کے یوم تشکر ختم ہونے کے بعد بھی لاہور سے گرفتار ہونے والے ساہیوال جیل میں قید تحریک انصاف اور قاف لیگ کے 250سے زائد کارکن رہائی کے منتظر ،وزیر اعلیٰ کی ہدائیت کے باوجود جیل میں رہائی کے حوالے سے احکامات جاری نہ ہو سکے .

نجی ٹی وی’’سٹی فورٹی ٹو ‘‘ کے مطابق گذشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کئے تھے کہ لاہور سے گرفتارہونے والے تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کے 250سے زائد کارکنوں کو رہا کر دیا جائے مگر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے احکامات کو 24گھنٹے گذرنے کے باوجود اسیر کارکنوں کی رہائی نہ ہو سکی ہے ۔

لاہور سے تحریک انصاف اور قاف لیگ کے 250سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا تھا ،وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود گرفتار کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے جبکہ ساہیوال جیل حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کے پاس تحریک انصاف اور قاف لیگ کے کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے احکامات موصول نہیں ہوئے جیسے ہی رہائی کے باضابطہ احکامات موصول ہوں گے قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا ۔دوسری طرف تحریک انصاف اور قاف لیگ کے گرفتار کارکنوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی رہائی کے فوری احکامات جاری کئے جائیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment