اتوار, 05 مئی 2024


پنجاب میں دھواں نے ہر چیز کو چھپا رکھا ہے

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں آج بھی ”سموگ“ نے ہر چیز کو چھپا رکھا ہے،

دھوئیں کے بادلوں نے زندگی بھی مفلوج کرکے رکھ دی ہے، حادثات میں بارہ افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد موٹرے وے کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دھند نما کہر نے آج دوسرے روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔


حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں ، سکھیکی کے قریب12 گاڑیوں کے تصادم میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلا ع ہے۔ حادثات نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔صورتحال انتہائی خراب ہونے کے بعد موٹر وے کو کئی مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے، ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد انٹر چینج تک بند ہے، حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگلے پانچ روز تک موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment