ھفتہ, 04 مئی 2024


ایتھوپیا ایئر لائن 605کی کی ہنگامی لینڈنگ


ایمز ٹی وی(لاہور)ایتھوپئن ایئر لائن کے طیارے نے فیول ٹینک میں لیکج ہونے کے بعد لاہور اایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کی ایئر لائن 605کی پرواز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر دی ، طیارے میں چینی اور افریقی باشندوں سمیت 305مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے کہ فیول ٹینک لیک ہونے کے بعد طیارے کو لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیاتاہم ہنگامی لینڈنگ سے طیارہ اور مسافر محفوظ رہے ۔


طیارہ بیجنگ سے اویس ابابا جا رہی تھی تاہم ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور فیول ٹینک کو مرمت کرنے کا کام جاری ہے ۔تمام مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment