ھفتہ, 04 مئی 2024


سندھ حکومت میں اربوں روپوں کی کرپشن ہے،عابد شیر علی

ایمز ٹی وی(فیصل آباد ) وزیر مملکت عابد شیرعلی نے بلاول بھٹو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پہلے سندھ حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنائیں جہاں اربوں روپوں کی کرپشن کی گئی ہے۔

فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ ن لیگ پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنی پھوپھی سے سندھ عوام کی لوٹی ہوئی گئی رقم واپس دلائیں جنہیں سپریم کورٹ بھی ڈائن سے تشبیہہ دے چکی ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ چھوٹے برخوردار بلاول اپنے گھر سے احتساب شروع کر کے پہلے سندھ میں کرپشن کے خلاف دھرنا دیں اس کے بعد کسی پر انگلی اُٹھائیں تو زیادہ بہتر ہو گا،سپوریم کورٹ بھی سندھ میں حکمراں جماعت کی لُوٹ مار پر ریمارکس دے چکی ہے۔

اُن کا کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو نیا احتساب ایکٹ بنانے کی دعوت دے دی ہے کہتے ہیں سیاست دان پارلیمنٹ میں متفقہ احتساب ایکٹ بنائیں۔

پاناما لیکس کیس سپریم کورٹ میں ہونے کے باوجود پیسے لینے والے پنڈتوں سے تجزیے کروائے جاتے ہیں جو روزانہ حکومت کو گراتے ہیں، عدالتی فیصلہ آنے پر شریف برادران پر الزام لگانے والوں کو ملک بدر ہونا پڑے گا۔

وزیرِ مملکت عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پرویز خٹک کے جتھے نے فوج کو بھی نہیں بخشا پرویز خٹک نے گھٹیا زبان استعمال کی اور سلطان راہی کے اسٹائل میں وفاق پر حملہ اور ہونے کی کوشش کی تا ہم یہ تاثر غلط ہے کہ کے پی کے میں گورنر راج قائم کیاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جس ایمانداری سے کرپشن کی ہے ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے،عمران خان کو بلاول سے ٹریننگ لینی چاہیے یہ سب ڈاکو پرویز مشرف کے لے پالک بچے بنے رہے اور اب پاناما پیپرز کا شور مچا رہے ہیں۔

عابد شیر علی نے بلاول بھٹو کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول کو شادی کرلینی چاہیے لیکن شادی کے معاملے میں عمران خا ن اور شیخ رشید سے دور ہی رہیں تو اچھا ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ عمران خان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بہت جلد قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment