جمعہ, 03 مئی 2024


دھماکے کے بعد بوائلر روم زمین بوس ہو گیا


ایمز ٹی وی(لاہور) رائیونڈ روڈ پر فیکٹری میں برائلر پھٹنے سے 2مزدور جاں بحق ہو گئے ۔

رائیونڈ روڈ پر واقع ایک فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ دھماکے کے بعد بوائلر روم زمین بوس ہو گیا جس کے ملبے تلے دب کر دونوں مزدور جاں بحق ہوئے ہیں تاہم انکی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور امدادی کام جاری ہیں ۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کر دیاہے اور ملبے سے ایک اور مزدور کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔


ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور کام کا آغاز کر نے کی تیاری کر رہے تھے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment