جمعہ, 03 مئی 2024


بم دھماکہ ملک کےخلاف سازش ہے،مولانافضل الرحمن



ایمز ٹی وی(لاہور) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ کو انسانیت اور ملک میں امن کے خلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش قرار دیا ہے


اور کہا ہے کہ بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے سانحہ درگاہ شاہ نورانی میں بڑی تعداد میں اموات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعتی کار کنوں کو ہدایت کی وہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیئے ہر ممکن مدد کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ ملک کے خلاف سازشوں کا ایک حصہ ہے لیکن ایسی سازشوں کا مقابلہ قوم اتحاد وتفاق سے ہی کر سکتی ہے، اس حوالے سے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا، جے یو آئی اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے ہر سطح پر کوشاں ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment