پیر, 06 مئی 2024


بلاول بھٹوکا گو نواز گومہم شروع کرنے کا اعلان

ایمزٹی وی(لاہور) پا کستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے چار مطالبات 27 دسمبر تک نہیں مانے تو گو نواز گو کی تحریک چلائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری آج پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے لاہور آئے تھے انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ کچھ وقت گذارا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

بعد ازاں جہانگیر بدر کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر گلی محلوں کی سیاست کرنے والے جیالے تھے انہوں نے میرے نانا ، والدہ اور میرے ساتھ بھی سڑکوں پر کام کیا ہے، پارٹی کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں جس پرانہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم اور اداروں کا جمہوری احتساب چاہتے ہیں ہم نے اپنے چار مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیے ہیں اگر 27 دسمبر تک ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو آج تک صرف گو نثار گو کے نعرے لگاتے ہیں لیکن 27 دسمبر کے بعد گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید نے کہا کہ جب ہم گو نواز گو کے نعرے لگائیں گے تو پھر اس نعرے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیوں کہ پیپلز پارٹی یو ٹرن نہیں لیتی ہے ہم اپنے 4 مطالنبات سے کسی قیمت پر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تنظیم نو کریں گے اور سندھ کی طرح یہاں بھی تبدیلیاں لائیں گے اور آئندہ الیکشن میں پنجاب سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment