اتوار, 05 مئی 2024


پاناما کیس پرکارروائی سے مطمئن ہوں

ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی سے مطمئن ہوں۔

بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈ یا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ حیران ہوں گے کہ ہم پاناما کیس پر آج کی عدالتی کارروائی سے مطمئن ہیں ،معزز جج صاحبان کے ریکارکس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ خود اس کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا س کیس سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے،معزز جج صاحبان کا وزیراعظم پاکستان کی تین مختلف تقاریر اور اثاثے سے متعلق ریمارکس حوصلہ افزاء ہیں، آج پہلے سے زیادہ پر امید ہوں کہ کیس کا نتیجہ پاکستان کے لیے مثبت ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعظم نے اپنی پراپرٹی کی تفصیلات بتاتے ہوئے تین مختلف بیانات دیے ہیں اور اب قطری شہزادے کے خط سے مزید سوالات اور انکشافات پیدا ہو گئے ہیں۔

چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج عدالت میں حامد خان نے وزیراعظم کے پراپرٹی تفصیلات سے متعلق بیانات سنوائے جن میں تضاد تھا ،عدالت نے بھی ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کے بیانات میں تضاد ہے جس کا اثر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی تو وزراء یوں درباری بن کر عدالت میں موجود نہ ہوتے کتنی عجیب بات ہےکہ کیس نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ہے اور دفاع وزراء کرتے نظر آ رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment