ھفتہ, 04 مئی 2024


وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس آج ہو گا


لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں سیف سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت اور منصوبے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اورانہیں پرامن ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اورسیف سٹی پراجیکٹ ان مقاصد کے حصول کی جانب اہم قدم ہے ۔پرامن ،خوشحال اورمحفوظ پنجاب کی منزل کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔سیف سٹی پراجیکٹ مفاد عامہ کا بڑا منصوبہ ہے اوراسے پیشہ ورانہ


انداز سے کام کرتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت،معیار اور رفتارپنجاب حکومت کی پہچان ہے ۔منصوبوں میں شفافیت اورمعیار کو یقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی اپنائی گئی ہے ۔سیف سٹی پراجیکٹ میں بھی تھرڈ پارٹی آڈٹ پالیسی پر عملدر آمدکیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کی تیزرفتاری سے تکمیل کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اورمنصوبے کے معیار اوررفتارپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر چھ بڑے شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔


چینی کمپنی ہیواوے کے وفد نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو تیزرفتاری سے کام کرتے ہوئے جلد سے جلد مکمل کریں گے۔صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ ،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ،چےئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب،کمشنرلاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment