جمعہ, 17 مئی 2024


عدالتی حکم کے باوجود ملزم عدنان ثناءاللہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہا


ایمز ٹی وی(لاہور) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار نے آٹھویں جماعت کی چودہ سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزم کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائرسرکاری اپیل کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پرملزم عدنان ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ اجتماعی زیادتی کی شکار طالبہ سے زیادتی کے الزام میں آٹھ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے،،ملزمان نے مدعی مقدمہ سے راضی نامے کی بنیاد پر ٹرائل عدالت سے ضمانت کرا رکھی ہے لہذا عدالت ملزمان کی ضمانت مسترد کرئے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملزم عدنان ثناءاللہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائر اپیل میں عدنان ثناءاللہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے پولیس کو ملزم عدنان ثناءاللہ کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment