جمعہ, 17 مئی 2024


لاہور پریس کلب اوربلقیس سرور فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ

ایمزتی وی(لاہور) لاہور پریس کلب اوربلقیس سرور فاؤنڈیشن کے مابین کلب کے ممبران،سٹاف اور ان کی فیملیز کے علاج معالجے کیلئے معاہدہ طے پاگیا، لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاں اوربلقیس سرور فاؤنڈیشن کے صدر فرحان سرور نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے مطابق ممبران کو بلقیس سرور ہسپتال فیروز پور میں آنکھوں کی تمام بیماریوں ، گردوں کے ڈائیلیسز، ایم آر آئی، سی ٹی سکین کی سہولیات بمعہ ادویات مفت حاصل ہوں گی ۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمدشہبازمیاں نے بلقیس سرور فاؤنڈیشن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ موجودہ گورننگ باڈی خدمت میں یقین رکھتی ہے اور وہ ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کی کوششوں میں عمل پیرا ہے ۔ بلقیس سرور فاؤنڈیشن کے صدر فرحان سرور نے کہاکہ ہمارامقصدخدمت خلق ہے اور ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم ملک کے اہم ستون کے کارکنوں کے علاج معالجے میں سہولت فراہم کرسکیں گے۔ اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی اسماعیل جھکڑ، سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی، شفقت میاں، امتیاز راشد، حامد ریاض ڈوگر، علامہ صدیق اظہر، میاں عامر جمیل اور دیگر بھی موجود تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment