جمعہ, 17 مئی 2024


سمعیہ چوہدری کے معدے سے نشہ آور اشیا کے اجزہ ملے


ایمز ٹی وی(لاہور) چنبہ ہاوس لاہور سے ملنے والی لیگی خاتون ورکر سمعیہ چوہدری کی لاش کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی

جس کے مطابق سمعیہ چوہدری کی موت نشہ آور اشیا کے زیادہ استعمال سے ہوئی ۔نجی فرانزک لیب نے سمعیہ چوہدری کی فرانزک رپورٹ تیار کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ سمعیہ چوہدری کے معدے سے نشہ آور اشیا کے اجزہ ملے ہیں ،ان کی موت نشہ آور اشیا کے زیاد ہ استعمال سے ہوئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سمعیہ چوہدری کے جسم پر تشدد یا زخم کے نشان نہیں تھے ۔فرانزک لیب نے حتمی رپورٹ پولیس کو بھی ارسال کردی ہے ۔


واضح رہے کہ سمعیہ چوہدری کی لاش 26نومبر کو چنبہ ہاوس کے کمرہ نمبر 26سے ملی تھی جو کہ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چودھری اشرف کے نام سے لیا گیا تھا ۔سمعیہ چوہدری کے شوہر کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی کوئی نشہ آور اشیا استعمال نہیں کرتی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment