ھفتہ, 18 مئی 2024


وزیر اعظم نے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کردیا

 


ایمزٹی وی(لاہور)وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں مینار پاکستان کے پہلو میں گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کر دیا، 120ایکڑ پر محیط پارک میں لائبریری، اوپن ایئرجم اور ڈانسنگ فاؤنٹین بھی شامل ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کاگریٹر اقبال پارک منصوبے کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پورے بر صغیر میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے، اقبال پارک وہی جگہ ہے جہاں ماضی مستقبل سے گلے مل رہاہے، میرا اشارہ مزار اقبال کی طرف ہے جو ہمارا ماضی اور مستقبل ہیں، علامہ اقبال نے صرف منزل ہی نہیں دی، رہنمائی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں سیاسی تقریرکرنے نہیں آیا،یہ پارک لاہور کی خوب صورتی میں بھی اضافہ کرے گا، دھرنے والے بھی ایسی جگہیں تلاش کرتے رہتے ہیں، یہاں یہ بھی لکھ کر لگا دینا چاہیے کہ یہ دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہاں پر حفیظ جالندھری صاحب کا مزار بھی موجود ہے، قلعے کی بھی تزئین و آرائش ہونے والی ہے، ان تاریخی عمارتوں کو بہتر بنانا ہماری ذمے داری ہے، شہباز شریف کو کہاہے کہ تاریخی عمارتوں کو اور روشن کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے تہذیبی لحاظ سے بھی اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کیا، شاید ماضی کی حکومتوں نے اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کیا،اب ملک میں تین سال پہلے جیسے حالات نہیں ہیں، انشاء اللہ بجلی کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا،ملک میں سستی بجلی آئے گی، دہشت گردی ختم ہورہی ہے،بجلی آئے گی توپاکستان روشن

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment