ھفتہ, 18 مئی 2024


ریسکیو سرگرمیوں کے لیے موٹر سائیکلوں ایمبولینس سروس کا اآغاز


ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ”موٹر سائیکل ایمبو لینس سروس“کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پہلے مرحلے میں یہ سہولت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں متعارف کرائی جائے گی ۔

اداکارہ سیف علی خان اور کرینہ کپور بیٹے کے والدین بن گئے
تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے حکام کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ایمبو لینس سروس کے لیے ابتدائی طور پر 100موٹر سائیکل ایمبو لینسز کی منظوری دی ہے جو کہ لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آبا د ،ملتان اور راولپنڈی میں متعارف کرائی جائیں گی ۔یہ اسکیم ایسے علاقوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جہاں ریسکیو سرگرمیوں کے لیے گاڑیوں کا جانا ممکن نہیں ہے۔بتا یا گیا ہے کہ موٹر سائیکلوں کے ساتھ ایمبولینس گاڑیاں رابطے میں رہیں گی اور موٹر سائیکل پر موجود ریسکیو اہلکار تنگ گلیوں سے زخمی افراد کو نکال کر مین روڈز پر موجود ایمبولینس گاڑیوں میں منتقل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک موٹر سائیکل پر دو تربیت یافتہ ریسکیو ورکرز ہو نگے جن کے پاس ابتدائی طبی امداد کا سامان بھی ہو گا۔حکام نے بتا یا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسیکیو 1122نے ہیلتھ ریفارم پروگرام کے تحت یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوایا تھا ،یہ آئیڈیا ترکی ،برطانیہ اور جاپان کے ریسکیو ماڈلز سے متاثر ہو کر بنا یا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment