ھفتہ, 18 مئی 2024


بھارتی شہری کو پا کستان میں ساڑھے تین ماہ کی سزا


ایمز ٹی وی(لاہور) مقامی عدالت نے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود بھی پاکستان میں قیام کرنے پر بھارتی شہری کو ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پذیر بھارتی شہری ریحان الرحمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔


عدالت نے بھارتی شہری کو ساڑھے تین ماہ کی سزا سنائے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ریحان الرحمان ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں ٹھہرا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے سزا مکمل ہوتے ہی بھارتی شہری کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment