ھفتہ, 18 مئی 2024


پی آئی اے کی لا جواب سروس لاہور سے کراچی کی پرواز مسقط لے گئے


ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے ) لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو عمان کے دارالحکومت مسقط لے گئی جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے لواحقین کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔


پی آئی اے کی پرواز پی کے 307نے لاہور سے کراچی جانا تھا لیکن پرواز لاہور سے اڑان بھرنے کے بعد کراچی کے بجائے مسقط پہنچ گئی جس سے پرواز میں موجود مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پی آئی اے کی پرواز نے گزشتہ رات 9بجے لاہور سے کراچی کے لیے اڑان بھرنی تھی تاہم تاخیر کے باعث آج صبح لاہور سے اڑان بھری تھی لیکن مسافروں کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہ اپنی منز ل مقصود (کراچی)پہنچنے کے بجائے مسقط پہنچ گئے ۔پی آئی اے کے ترجمان دانیا ل گیلانی نے بتا یا کہ کراچی ائیر پورٹ پر شدید دھند کے باعث پرواز کا رخ مسقط کی طر ف موڑا گیا ،آج دھند کے باعث حد نگاہ 50میٹر سے بھی کم ہو گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ مسقط کراچی کا قریب ترین اسٹینڈ بائی ائیر پورٹ ہے جہاں پرواز کو اتارا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ دھند ختم ہونے کے بعد پرواز کو 12بجکر 7منٹ پر مسقط سے کراچی لایا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment