بدھ, 08 مئی 2024


دنیا کی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے ۔

ایمز ٹی وی (لاہور) دنیا کی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کو جائے فانی سے کوچ کیے ہے 3 برس بیت گئے۔ تیسری برسی کے سلسلے میں ارفع کریم کے آبائی گاؤں فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں خصوصی تعزیتی تقریبات ہوں گی جس میں مرحومہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اور صرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ ارفع نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس دیگر اعزازات بھی حاصل کیے۔ ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment