جمعہ, 17 مئی 2024


آگ لگ جانے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

ایمز ٹی وی(لاہور) لکشمی چوک کے قریب 3 منزلہ پلازہ میں آگ لگ جانے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لکشمی چوک کے قریب تین منزلہ پلازہ کی تیسری منزل پر واقع فرنیچر کے شوروم میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

پرانی عمارت کے باعث امدادی کام میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگ کو محدود کر دیا ہے یعنی اسے پھیلنے سے روک دیا ہے تاہم اس پر قابو پانے کیلئے مزید ایک گھنٹہ درکار ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کے بعد کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے کا سامان کل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment