اتوار, 19 مئی 2024


بلاول سے ایک معذور کارکن کی ملاقات

 

 

 

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی کے معذور جیالے سے ملاقات ہوئی ہے۔بلاول نے سٹیج سے اتر کر جڑانوالہ کے رہائشی یونس انجم کو فرش پر بیٹھ کر گلے سے لگایا۔
بلاول بھٹو کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ،ناشتہ کے موقع پر بلاول سے ایک معذور کارکن کی ملاقات بھی کرائی گئی۔بلاول بھٹو کیلئے ناشتے کا اہتمام سابق رکن اسمبلی طارق باجوہ نے کیا ۔
چیئرمین پی پی پی پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ اجلا س سمندری روڈ پر چوہدری اعجاز کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں فیصل آباد کے تاجروں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ بلاول آج پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے انٹرویوز بھی لیں گے۔یاد رہے بلاول بھٹو حکومت مخالف تحریک کیلئے فیصل آباد میں موجود ہیں

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment