اتوار, 19 مئی 2024


اگر کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے تو ملتان آکر دیکھے،۔وزیر اعظم

 

ایمز ٹی وی(ملتان) وزیراعظم نواز شریف نے ملتان میٹرو بس سروس کی تقریب میں خطاب کے دوران عوام کے نعروں پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے”بس یہ loveبرقرار رکھیں ،اس سے مجھے آگے بڑھنے میں ہمت ملتی ہے“
 
 
ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اس منصوبے سے لوگوں کو براہ راست فائد ہ ہو گا ،اگر کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے تو ملتان آکر دیکھے ۔وزیر اعظم کے خطاب کے دوران تقریب میں موجود لوگوں نے ”وزیر اعظم ،آئی لو یو “کے نعرے لگانے شرو ع کردئیے جس پر نواز شریف نے پہلے لوگوں کو نعرے لگانے سے روکا لیکن پھر کچھ لمحو ں کے لیے اپنے خطاب کو روک دیا اور نعروں کی طرف متوجہ ہو گئے ۔اس دوران لوگوں نے نعروں کی آواز مزید بلند کردی جس پر وزیراعظم نواز شریف کا چہرہ خوشی سے کھلکھلا اٹھا ۔نعروں کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بس اسی طرح یہ "love" برقرار رکھیں ،اس سے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت ملتی ہے ۔نواز شریف نے عوام سے مخاطب ہو کر مزید کہا کہ میں بھی آپ سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا آپ مجھ سے کرتے ہیں

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment