ھفتہ, 18 مئی 2024


دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، شاہد خاقان عباسی

 

ایمز ٹی وی(پنڈی گھیب) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں جبکہ پڑوسی ملک بھارت میں پچاس فیصد زیادہ ہیں ،
ایران سے عالمی پابندیاں پوری طرح نہیں اٹھیں جس کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کے عمل در آمد پر پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں اور پائپ لائن بچھانے کیلئے ہمارے پاس وسائل کی بھی کمی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنڈی گھیب میں تحریک انصاف کے رہنماء سابق صوبائی وزیر کواپریٹو کرنل (ر) ملک محمد انور خان کی رہائش گاہ پر ان کی صاحبزادی کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان اور تحریک انصاف کے کارکن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح کا سی پیک منصوبہ زیر تعمیر ہے جس سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی تمام حکومتی امور میں میرٹ اور شفافیت پر سختی سے عمل کرکے بھی ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مرحلہ وار عمل کیا جا رہا ہے جوکہ ایک طویل عرصے تک جاری رہے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment