منگل, 21 مئی 2024


لاہور کے مشہور لنڈا بازارسے دہشت گرد گرفتار

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے لنڈا بازار سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے سلیپنگ سیل سے نکلا، دہشت گرد دس سال سے اس بازار میں رہائش اور کاروبار اختیار کئے ہوئے تھے۔ ملک میں آنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پوری طرح سے فعال دکھائی دے رہے ہیں۔ اِن اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے اور درجنوں دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔سکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی کے دوران لاہور کے مشہور لنڈا بازار سے بھی دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔اِن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ گزشتہ دس سالوں سے لنڈا بازار میں کاروبار کر رہے تھے۔ قبائلی علاقوں یا افغانستان سے آنے والے بیشتر افراد لنڈا بازار میں کاروبار کے لئے اِنہیں سے رابطہ کرتے تھے۔ اِن کے بارے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ زیادہ تر سردیوں میں یہاں کاروبار کے لئے آتے تھے۔اِن دونوں افراد کی رہائشگاہ اور دکان کے اردگرد رہنے اور کاروبار کرنے والے اِن کے بارے میں کوئی بھی بات کرنے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment