بدھ, 22 مئی 2024


مردم شماری ٹیم کا شکریہ

 

ایمز ٹی وی(بہاولپور) چک نمبر 6 ڈی این بی کا رہائشی محمد عاصم ولد مہندی حسن جو کہ چودہ سال قبل اپنے گھر والوں سے اپنی شادی کے ایک ماہ بعد ہی گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا، گھر والوں نے یہ سمجھ لیا کہ ہمارا بیٹا دنیا میں نہیں رہا، انہوں نے ختم خیرات کرکے صبر کرلیا، مگر مردم شماری کے دوران لاہور میں جب مردم شماری کی ٹیم نے محمد عاصم سے پوچھا تو وہ مجبور ہوگیا بتانے پر کہ منڈی یزمان ہیڈراجکاں 6ڈی این بی کا رہائشی ہوں اور میرے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں ہے اور میں ناراض ہوکر یہاں لاہور آگیا ہوں۔ مردم شماری کرنے والی ٹیم نے پھر محمد عاصم کا اس کے گھر 6 ڈی این بی میں رابطہ کروایا تو گھر والوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی، گھر والوں نے مردم شماری کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment