اتوار, 19 مئی 2024


پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے

 

ایمزٹی وی(تلہ گنگ)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے،خرابی کی جڑ یہ ہی چیزیں ہیں جنہیں قابو کرنا ہوگا،قوم کو خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے۔
تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا مطلب عوام کا پیسا چوری کرنا ہے ،کرپٹ آدمی کسی بھی پارٹی کا ہو قوم کو اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا،اقتدار میں آکر قومی بینکوں سے قرضہ معاف کرانا کرپشن ہے ، اقتدار میں آکر حساب لیں گے۔
خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے،تحریک انصاف پورے ملک میں پھیل چکی ہے جبکہ دیگر جماعتیں صوبوں تک محدود ہیں ،پاکستان کی ترقی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی تھیں لیکن کرپشن،قرضے معاف کرانا اور منی لانڈرنگ جیسے معاملات نے نہ صرف اس ملک کی ترقی روکی بلکہ اسے پیچھے دھکیل دیا،بدقسمتی ہے اللہ نے جتنے وسائل دیئے ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایاگیااورآج کی صورت حال ہمارے سامنے ہے۔
عمران خان نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ شرجیل میمن نے5ارب کی کرپشن کی لیکن جب وہ واپس ملک آیا تو اسے ہار ڈالے گئے،ڈاکٹر عاصم پر460ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے اور مجھے افسوس ہوتا ہے کہ خیبر پختون خوا کا پورا بجٹ ہی 113ارب روپے کا ہے،کرپٹ آدمی کسی بھی پارٹی کا ہو قوم کو اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے معاملے پر عمران نے کہا کہ پولیس اس وقت ٹھیک ہو گی جب میرٹ پر ٹھیک آئی جی لگے گا سندھ کا آئی جی اس لیے بدلا گیا کہ وہ غلط کام نہیں کرنےدے رہاتھا،پولیس اس وقت ٹھیک ہو گی جب سیاسی مداخلت روکی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کی پولیس کو ٹھیک کیا، سیاسی مداخلت ختم کی ، ایماندار آئی جی لگایا اس نے پولیس کوٹھیک کیا،جوخیبر پختونخوا میں جزا اور سزا کا قانون آیا وہی قانون پورے پاکستان میں لائیں گے،خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment