جمعہ, 26 اپریل 2024


نواز شریف اپنے انجام کو پہنچیں گے

 

ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
کینیڈا سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملزم کی حیثیت سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگتی ہیں۔
طاہر القادری نے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف سے 130 سوال پوچھے تھے جس کے جواب میں نواز شریف نے سیاسی تقریریں شروع کر دیں، ملک کو لوٹنے کے لیے کرپٹ سسٹم تراشہ گیا جب کہ شہباز شریف اور ان کے ٹولے کا بھی محاسبہ ضروری ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment