بدھ, 12 دسمبر 2018


اسحاق ڈار کے بینک اکاونٹس سے 36 کروڑ 58 روپے منتقل

 

لاہور: سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس سے 36 کروڑ 58 روپے پنجاب حکومت کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر خزانہ کے اثاثہ جات کی ضبطگی کی اجازت کے بعد بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کی گئی جس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور نے فنانس ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ مذید تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے اسحاق ڈار کی رقم منتقلی کے حوالے سے الائیڈ بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ، البراک بینک پاکستان لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کو خطوط لکھے گئے جس کے بعد بینکوں نے سی آر ڈی سی (7) 88 کی دفعہ کے تحت پے آرڈرز کے ذریعے رقم حکومت پنجاب کو منتقل کی۔بینک الفلاح نے بذریعہ پے آرڈر جی پی ایل 00021092 کے ذریعے 36 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار 964 روپے جب کہ پے آرڈر جی پی ایل 00021135 کے ذریعے دو ہزار 79 روپے حکومت پنجاب کو منتقل کیے گئے ہیں لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بینکوں کے پے آرڈرز کے حوالے سے محکمہ فنانس سے رائے طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اسحاق ڈار کے اکاونٹس سے منتقل ہونے والی رقم کے پے آرڈر کس اکاونٹ میں جمع کرائے جائیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات حکومت پنجاب کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے حکم پر عمل درآمد کے لیے حکومت پنجاب کو اثاثہ جات کی منتقلی کے حوالے سے لکھا تھا۔اسحاق ڈار کی گلبرگ لاہور والی کوٹھی کو پہلے ہی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اپنے تحویل میں لے چکی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment