جمعہ, 26 اپریل 2024


پنجاب حکومت کا کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 

لاہور: پنجاب حکومت نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت کی جانب سے بقایاجات اور سبسڈی کی مد میں رقوم کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد پنجاب کی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 7 دسمبر کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرخوراک، سیکریٹری خوراک اورکین کمشنر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد شوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں، ملیں نہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment