ھفتہ, 27 اپریل 2024


مہران ہائی وے حادثہ، تین افراد ہلاک

خیرپور: خیرپور میں مہران ہائی وے پر 3 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ، جبکہ ر یسکیو حکام کے مطابق مہران ہائی وے پر کرونڈی کے قریب آئل ٹینکر بے قابو ہو کر وین اور گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔حادثے میں باپ بیٹے اختر حسین شر ولد عطاءحسین اور عطاءحسین ولد محمد یوسف سمیت عطائحسین لنڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں زخمی ٹینکر کے کنڈیکٹر امین شاہ کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جو کہ لنڈی کوتل کا رہائشی ہے۔اس کے علاوہ دیگر زخمیوں اظہر حسین، ہمت، عبدالستار، اختر حسین، دین محمد اور رفیق کو نواب شاہ اسپتال منتقل کریاگیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment