جمعہ, 26 اپریل 2024


جامعہ پنجاب: اسپرنگ سمسٹرپروگرام میں ریگولراورسیلف سپورٹنگ میں داخلوں کااعلان

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں سپرنگ سمسٹر پروگرام میں ریگولراورسیلف سپورٹنگ میں داخلوں کااعلان کردیاگیاہے۔

جس کے مطابق ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے سپرنگ سمسٹر پروگرام میں ریگولر اور سلف سپورٹنگ میں داخلےدیئےجائیں گے۔

اس پروگرام میں طلبہ آٹھ مختلف فیکلٹی میں داخلہ حاصل کر سکیں گے ۔ طلبہ ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کرسکیں گے۔

یونیورسٹی کی جانب سے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

ایم ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے اہل طلبہ کا انٹری ٹیسٹ 17 جنوری کو لیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment