ھفتہ, 27 اپریل 2024


میٹرک کےامتحانات کےانعقادپرآنےوالےاخراجات میں 20فیصداضافہ

لاہور : لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام یک مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے انعقاد پر آنے والے اخراجات میں 20فیصد اضافہ ہو گیا۔

جس کے باعث لاہور تعلیمی بورڈ کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے لاہور بورڈ نے 60 سے 80فیصد امتحانی مراکزا سکولوں کی عمارتوں میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی مراکز استعمال کرنے پر لاہور بورڈ کو کرائے کی مد میں ادائیگی کرنا ہو گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment