اتوار, 05 مئی 2024


سانحہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہداء کے والدین کا بائیکاٹ

ایمزٹی وی(پشاور) آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر حملے کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والے بچوں کے والدین حکومت کی جانب سے حملے کی تحقیقات پر غیر مطمئن ہیں اور انھوں نے سانحہ پشاور کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد کی جانے والی تمام سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے. والدین نے اس حوالے سے بھی خبردار کیا کہ اگر 16 دسمبر تک سانحہ پشاور کی جوڈیشل انوسٹی گیشن کا اعلان نہ کیا گیا تو وہ تمام حکومتی ایوارڈز واپس کردیں گے. پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اے پی ایس شہداء فورم کے صدر افضل خان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث 4 افراد کی پھانسی، دہشت گردی کے واقعے کا شکار ہونے والوں کے والدین کو مطمئن نہیں کرسکتی اور انھیں مجرموں کی شناخت کے حوالے سے ہمیشہ اندھیرے میں رکھا گیا۔انھوں نے مزید کہا کہ نہ تو صوبائی اور نہ ہی وفاقی حکومت غمزدہ والدین سے کیے گئے عہد کو پورا کرنے میں سنجیدگی دکھا رہی ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment