ھفتہ, 04 مئی 2024


کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا پروفیسر گرفتار!

ایمزٹی وی(لاہور ) پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کوعلامہ اقبال ٹاﺅ ن میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایسو سی ایٹ پرفیسر غالب عطا کو کالعدم حزب التحریر سے مبینہ تعلقات کے باعث حراست میں لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر غالب عطا نے 1990 میں بحیثیت لیکچرار پنجاب یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کیاتھی انہوں نے 2007 میں مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔پروفیسر غالب کے قریبی ذرائع کے مطابق جس وقت انہوں نے یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کی تھی وہ ایک کلین شیو نوجوان تھے بعد ازاں انہوں نے مذہبی تنظیم میں شامل ہو کر تبلیغی دورے شروع کردیئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر غالب عطا ملک میں جمہوریت پر تنقید اور خلافت کو قائم کرنے کی باتیں کرتے تھے ۔پروفیسر کی جانب سے ساتھی اساتذہ کو تنظیم میں شمولیت کے لئے حزب التحریر کا لٹریچر بھیجنے پر گرفتار کیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ حساس اداروں کو پروفیسرغالب عطا کو کالعدم تنظیم سے تعلق کی وجہ سے ضرورگرفتار کرنا چاہیے ہم ان کے معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment