جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


شہباز تاثیر آج اپنے گھر لاہور پہنچ جائیں گے

 
 
ایمز ٹی وی (لاہور)آئی ایس پی آر اور وفاقی وزیر داخلہ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کےبیٹے کی بازیابی کی تصدیق کی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصاویر بھی جاری کر دیں ، چودھری نثار کہتے ہیں شہباز تاثیر آج اپنے گھر لاہور پہنچ جائیں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کچلاک میں کارروائی کے دوران شہباز تاثیر کو بحفاظت بازیاب کرالیا ۔ کارروائی کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے شہباز تاثیر کی تازہ ترین تصاویر بھی جاری کی ہیں ۔ تصاویر میں کالے رنگ کی شلوار قمیض پہنے شہباز تاثیر نے لمبی داڑھی رکھی ہوئی ہے ، سر پر ٹوپی بھی پہن رکھی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہباز تاثیر مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں ۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کہتے ہیں شہباز تاثیر کو مقامی ہوٹل کے عقب میں کچے مکان میں رکھا گیا تھا جنہیں مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھی بازیابی کی تصدیق کی ہے ، کہتے ہیں شہباز تاثیر آج اپنے گھر لاہور پہنچ جائیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment