ھفتہ, 04 مئی 2024


بجٹ استعمال کرنے میں ناکام

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب حکومت کے مختلف محکمے بجٹ استعمال کرنے میں ناکام۔ نو ماہ میں حکومت پنجاب صرف 48٫1 فیصد ترقیاتی فنڈز خرچ کر سکی۔ اربوں روپے کا فنڈ ضائع ہونے کا خدشہ۔ صحت ، تعلیم ، لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں میں بجٹ قابل استعمال نہ بنایا جا سکا ۔ آنے والے اڑھائی ماہ کے دوران افسران کو پھرتیاں دکھانے کی ہدایت ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو رپورٹ پیش کر دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام 409 ارب روپے کا تھا۔ نظر ثانی کے بعد 396 ارب منظور ہو گیا۔ محکمہ پلاننگ نے 341 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ محکمہ خزانہ نے 326 ارب روپے جاری کر دئیے لیکن محکمانہ کمزوریوں اور لاپروایوں کی وجہ سے صرف 197 ارب روپے خرچ ہو سکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment