ھفتہ, 04 مئی 2024


16 سالہ لڑکی کی ہوٹل کی چھت سے کود کر خودکشی

ایمز ٹی وی (لاہور) ڈی جی خان کی رہائشی 16 سالہ لڑکی نے لاہور میں ایجرٹن روڈ پر واقع ہوٹل کی چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کر لی ۔ ایجرٹن روڈ پر واقع ہوٹل میں ڈی جی خان کی فیملی گزشتہ دو روز سے قیام پزیر تھی ۔ 16 سالہ لڑکی لاریب کا اپنے والدین سے جھگڑا ہوا جس پر وہ دلبر داشتہ ہو کر ہوٹل کی چھٹی منزل سے کود گئی ۔ لاریب کو زخمی حالت میں گنگا رام ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment