ھفتہ, 04 مئی 2024


خیرات کی رقم سے سٹہ کیوں کھیلا ؟ عمران خان قوم کو جواب دیں

ایمز ٹی وی (فیصل آباد) وفاقی وزیر عابد شیر علی عمران خان پر برس پڑے ، کہتے ہیں خیرات کی رقم سے سٹہ کیوں کھیلا ؟ عمران خان قوم کو جواب دیں، مُلک کپتان کی خواہشات پر نہیں چل سکتا۔ فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے عمران خان پر خوب نشتر چلائے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے احتجاج کوئی بھی کرا سکتا ہے ، عمران خان کے پاس ثبوت موجود نہیں تو وہ بات کیوں کرتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مُلک عمران خان کی خواہشات پر نہیں چل سکتا ، پاناما لیکس کی تحقیقات پر کمیشن تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے بنے گا ، عمران خان دو دن میانوالی کی جیل میں نہیں گزار سکے ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا ۔ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ وہ 2018 کے بعد بھی وزیراعظم ہی رہیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment